پی ڈی پی راجوری اکائی نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور ممبر اسمبلی راجوری کا شکریہ ادا کیا
عمر ارشد ملک
راجوری راجوری کے علاقہ گردن بالا میں اکلاویا ماڈل رہائشی اسکول کی تعمیر کیلئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے جس سے عوام میں خوشی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پی ڈی پی ضلع اکائی راجوری نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور ممبر اسمبلی راجوری ایڈوکیٹ قمر حسین کا شکریہ ادا کیا اور سے ایک تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے موجودہ سرکار کی ایک بہت بڑی کامیابی سے منسوب کیا ہے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے لیڈران نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کیااور کہا کہ اس سے علاقہ میں روزگار کے مواقع فراہم ہونے کیساتھ ساتھ قبائلی طبقہ سے وابستہ طلباءکو جدید طرز کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم ہونگے ۔ پی ڈی پی لیڈران نے کہا کہ حکومت قبائلی بچوں کو انہی کے ماحول میں بہترین معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے پوری طرح وعدہ بند ہے اور یہ اس نوعیت کا ایک بہت بڑا پروجیکٹ ہے جہاں پہلے ہی مرحلے میں 480 قبائلی طلباءکو داخلہ دیا جائے گا اور یہ ایکلاویا اسکول، نواودے ودیالیہ کے معیار کا ہوگا۔اس میں مقامی آرٹ اور ثقافت کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے خصوصی سہولیات موجود رہیں گی۔ اس کے علاوہ ان اسکولوں کے اندر کھیلوں اور ہنر کے فروغ میں بھی تربیت فراہم کرائی جائے گی۔اس سلسلہ میںماسٹر اقبال شاہ، زونل صدر پی ڈی پی، محمد فاروق چوھدری، الحاج جمشید چوھدری، بورڈ ممبر ریاستی گجر بکروال مشاورتی بورڈ، راشد اقبال مغل، مولانا جمیل چوھدری، ایڈوکیٹ عثمان چوھدری، ماسٹر میر محمد چوھدری، سرپنچ جنگباز چوھدری و دیگران نے وزیر اعلی کے اس تاریخی قدم کی سراہنا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور ممبر اسمبلی راجوری کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام راجوری ممبر اسمبلی راجوری ایڈوکیٹ قمر حسین چوہدری کی انتھک کوششوں کو کبھی بھلا نہیں پائے گی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایکلاویا ماڈل رہائشی اسکول ( ای ایم آر ایس) میں قبائلی طلباءکے لئے رہائش اور کھانے کا انتظام رہے گا۔ علاوہ ازیں اس اسکولوں میں جواہر نواودے ودیالیہ کے معیار کی اعلی ترین معیاری تعلیم فراہم کرائی جائے گی لیڈران نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ اسکول کی تعمیر سے گردن بالا کے پچھڑے علاقے کو بھی ترقی ملے گی اور وہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے ذرائع فراہم ہونگے ۔