ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے دفعہ 144 نافذ

0
0

نمائندہ لازوال

کشتواڑ ؍؍ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ راجندر سنگھ تارا نے کور ونہ وائیرس کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ایک حکم نامہ جاری کیا اور حکم نامہ جاری کرتے ہی کشتواڑ کے درابشالہ میں لوگوں سے ملاقی ہوئے اتنا ہی نہیں بلکہ اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نیلوگوں کو کورونہ وایرس کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا اور اس وائیرس کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ بھیڑ بھاڑ میں جمع نہ رہیں اور جتنا ہوسکے صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ مزید کہا کہ ضلع کشتواڑ میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا اور اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس بیماری سے بچنے کے لیے صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ہاتھ بار بار صابن اور پانی سے دھویں اتنا ہی نہیں بلکہ کھانسی ، زْکام ، بْخار والوں سے دور رہیں اور جو لوگ کھانسی ، بخار ، زْکام کے مریض ہیں وہ فوری طور پر ہمارے کنٹرول روم ہیلپ لائن نمبروں پر رابطہ کریں اور ان کا چیک اپ کیا جائے گا جس سے لوگوں کو کورونہ وایرس سے نجات مل سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا