کاروباری حلقے کو در پیش مسائل کے ازالہ میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے:چھبر

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے سر کردہ تجارتی انجمنوں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پچھلے دنوں جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر سے بینک کے کارپوریٹ آفس پر ملاقی ہوا۔ وفد میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کشمیر ٹریڈرس ایند منیو فکچرس فیڈریشن، کشمیر اکانامک الائنس، کشمیر کارپٹ منیو فکچرس ایسو سی ایشن، کشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اونرس فیڈریشن، جموں اینڈ کشمیر ہوٹلئرس کلب، جے اینڈ کے ٹورزم الائنس، ایسو سی ایٹڈ کشمیر ٹور آپریٹرس، کشمیر انڈسٹریز ایسو سی ایشن رنگریٹ، کشمیر انڈسٹرئل ریوایول اینڈ ڈیولپمنٹ فورم، پرایئویٹ سکولز ایسو سی ایشن، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر چپٹر، شہرِ خاص ٹریڈرس ایسو سی ایشن، کشمیر کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسو سی ایشن، دست کار ری ہیبلی ٹیشن فورم، آئی جی سی لسی پورہ، کشمیر یوتھ انٹر پرائنر فورم اور جے اینڈ کے حج و عمرہ ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تجارتی طبقے سے وابستہ اس وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران چیئرمین کے ہمراہ، بینک کے پریزیڈنٹ ارون گنڈوترا، چیتن پلجور اور اشرف علی سمیت بینک کے وائس پریزیڈنٹ پیر مسعود احمد، منظور حسین، روشن خیال اور چیئرمین کے سپیشل سیکریٹری کرن جیت سنگھ تھے۔ وائس پریزیڈنٹ کرن جیت سنگھ نے وفد کا استقبال کیا اور مختلف انجمنوں کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ بینک اس خطے کے کاروباری طبقے کی ہر ممکن معاونت کیلئے تیار ہے اور یہاں کی معیشت کی ترقی کا خواہاں ہے۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ طارق نے کاروباری طبقے اور جموں وکشمیر بینک کے آپسی انحصار پر روشنی ڈالی اور تجارتی شعبے کو در پیش مشکلات کے بارے میں آگاہی دیدی۔ انہوں نے بینک قیادت کو درخواست کی کہ وہ یہاں در پیش کاروباری مشکلات پر قابو پانے میں اُنکی مدد کریں۔ وفد سے وابستہ دیگر ممبران نے بھی کئی مسائل پر تفصیلاً روشنی ڈالی اور بینک سے درخواست کی کہUTLBCکی سفارشات کو دوبارہ آر بی آئی کے ساتھ اٹھائیں۔ وفد کے ذریعے اٹھائے گئے مسائل کو بینک چیئرمین نے بغور سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ بینکنگ ضابطہ کے دائرہ اختیار میں کاروباری حلقے کو در پیش مسائل و مشکلات کا ازالہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ۔ چیئرمین نے چیف سیکریٹری بی وی آر سبراما نئم کی صدارت میں ہوئی UTLBCمیٹنگ میں جے کے بینک کی پیش رفت کے بارے میں وفد کو مطلع کیا جس میں بڑے کاروباریوں اور صحت مند قرضوں کو باز آبادکاری پیکیج میں لانے کی سفارش کی گئی ہے اور اُس مراعاتی پیکیج کو حال ہی میں جموں کشمیر سرکار نے بھی اٹھایا ہے جس میں لفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو کا رول نمایاں اور قابل تحسین ہے۔ بینک کے مظبوط مالی حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے جے کے بینک چیئرمین نے کہا کہ یہ بینک ڈپازٹ اور ایڈوانسز میں 15فی صد شرح ترقی پر ہے اور یہ ترقی کاروباری حلقے کے ساتھ باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے نیز ہم یو نین ٹریٹری کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ دریں اثناء چیئرمین نے کاروباریوں کو بنیادی بینکنگ خدمات میں در پیش مشکلات کے ازالے کیلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ وفد میں شامل تمام اراکین نے بینک چیئرمین اور انکی انتظامیہ کی سنجیدہ گوش گزاری پر انکا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا