جوگی موڑ تا ڈاک بنگلہ سرنکوٹ کی حالت نہایت ہی خستہ

0
0

لوگوں کو مشکلات کا سامنا ،ڈپٹی کمشنر پونچھ متعلقہ محکمہ کوجواب دہ بنائیں
افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍ جوگی موڑ تا ڈاک بنگلہ سرنکوٹ کی حالت نہایت ہی خستہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر و مرمت کے کام میں محکمہ کی جانب سے دھیان نہیں دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سڑک کی حالت روز بروز بگھڑتی جارہی ہے۔لوگوں نے محکمہ پر یہ الزام بھی عائد کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے بار جب اس سڑک پر تارکول بچھایا گیا تھا تو اس وقت غیر معیاری میٹریل کو استعمال میں لایا گیا جس کی وجہ سے سڑک سے تارکول چند ہی ماہ بعد اکھڑ گیا۔لوگوں نے کہا کہ اس وقت انتظامیہ کو بارہا دہائی دی گئی تاہم محکمہ نے اس پر دلچسپی نہیں دیکھائی اور اب اس کا خمیازہ لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بارشوں کے باعث سڑک کی حالت زیادہ ہی خراب ہو چکی ہے نالیوں سے آب نکاسی نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پانی سڑک پر اکھٹا ہو جاتا ہے جس پر راہگیروں کا چلنا محال ہو جاتا ہے۔لوگوں نے یہ بھی کہا کہ خشک موسم میں سڑک کے قریب ترین رہنے والے لوگوں کو دھول سے کافی نقصان پہنچتا ہے۔واضح رہے کہ یہ سڑک سرنکوٹ بازار کے لئے بائی پاس کا کام انجام دی رہی ہے جو گاڑیاں مغل شاہراہ سے جموں کی طرف جاتی ہیں انہیں اس سڑک سے گزرنا پڑتا ہے اور مغل شاہراہ پر آمد و رفت کے بحال ہونے پر اس سڑک کی اہمیت اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک پر جلدی کام شروع کرایا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات حاصل ہو۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا