خون خرابا مسائل کاکوئی حل نہیں

0
0

شلپا ٹھاکر
جموںجموں مسلم فرنٹ کے بینر تلے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فرنٹ کے منتظمین نے وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔اس موقع پر فرنٹ کے چیئرمین شجاع ظفر نے وادی میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خون خرابا کسی مسئلے کا حل نہیں اور ان اموات سے نفرت کو جنم ملے گا۔ظفر نے حکومت ہند سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھ کر وادی میں بڑھتی ہوئی پریشانی کا ازالہ کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کا زیاں نہ ہو۔ان کے ساتھ ساتھ فرنٹ کے صدر عمران قاضی نے کہا کہ مظاہرین کی بڑھتی ہوئی تعداد نفرت کے ماحول کی جانب ایک قدم ہے ۔انہوں نے سماج کے ہر طبقہ سے اپیل کی امن کے قیام کیلئے اپنا کلیدی رول ادا کیا جائے۔اس موقع پر رشید احمد، بشیر قریشی، محمد حسین، بشیر چوہدری، شیخ سجاد، شاہد منہاس،تنویر وانی،محمد صدیق،محمد اسحاق و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا