جموں کشمیر قومی شاہراہ پر تیسرے روز بھی ٹریفک معطل رہا

0
0

ایچ سی سی کمپنی قومی شاہراہ کو بحال کرنے میں ناکامِ،مسافرپریشان
سجاد کھانڈے

کھڑی(رام بن)؍؍ گزشتہ روز سے جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کے چلتے جہاں ایک طرف سے سردی کی لہرمیں اضافہ ہواہے تو وہیں دوسری جانب جموں و کشمیر کی قومی شاہراہ پر رام بن اور بانہال کے مختلف مقامات پر پسیاں گرآنے سے آج تیسرے روز بھی ٹریفک مسدودہوکررہ گیا۔کشمیر کو پورے ملک کے ساتھ جوڑنے والی واحد قومی شاہراہ کو چارگلیارا سڑک بنانے والی نجی کمپنی ایچ سی سی آج بھی بحال کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ۔مسافروں نے شکایت کی کہ کمپنی کی لاپرواہی کی وجہ سے ابھی تک روڈ بحال نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ رامبن سے بانہال تک متعدد مقامات پر پسیاں گرائی ہیںمگر کمپنی کے پاس روڑ کو بحال کرنے کے لیے کوئی خاص انتظامات نہیں ہیں۔انہوں نے کہا ایک طرف تو کمپنی نے روڈ کی حالت خستہ کردی ہیں تو وہی دوسری جانب روڈ کو بحال کرنے میں ان کے پاس مشینری نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اگرچہ ان کے پاس چند مشینیں موجود بھی ہیں لیکن ناکارہ اور خراب ہونے کی وجہ سے روڈ کو جلدی بحال کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو کر رہ گئی ہے۔اگر ہم رامسوں موم پسی کی بات کریں گے جہاں آئے روز اکثر کڑکتی دھوپ میں بھی پسی گرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے اورآج ہم نے وہاں خود جاکر جائزہ لیا اور وہاں کی مشین کو دیکھ کر تعجب ہوا جس کو دس دس منٹ کے بعد ٹھیک کر کے زبردستی کام نکالا جا رہا تھا ۔کوآپریٹیو(QRT) رامسو کے ایک رضاکار نے ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی دن کے ساڑھے تین بج رہے ہیں اور ابھی تک پنتھیال کے مقام پر کوئی بھی مشین نہیں پہنچی ہے اور کمپنی کی اس لاپرواہی کے وجہ سے ہزاروں مسافر درماندہ ہیںاور ان مصیبت زدہ لوگوں کا خدا کے سوا کوئی بھی نگہبان نہیں اور اسی کے ساتھ دوسری جانب شدیدبارشوں کی وجہ سے وادی چناب کے مختلف بازاروں اور سڑکوں پر رونقیں معدوم ہوچکی ہیں۔لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں اور مختلف مقامات پر سڑکیں زیرآب ہو چکی ہیں۔مختلف رابطہ سڑکیں منقطع ہو گئی ہیں بجلی نظام بھی درہم برہم۔ہوچکاہے۔اور مختلف مقامات سے نقصانات کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا