اسلام پاکیزہ مذہب ہے اور پاکیزگی کو پسند کرتاہے

0
0

اپنے ظاہر اور باطن کو پاک رکھیں بیماری قریب تک نہ آئے گی۔مفتی شریف الحسن
ریاض ملک

منڈی؍؍دنیا بھر میں اس وقت ایک مہلک بیمابیماری کروناوائیرس سے تمام ممالک پریشان ہیں۔اس بیماری کی وجہ سے ہر روز عربوں کھربوں کا عالمی معیشت کو نقصان پہونچ رہاہے۔اور لوگوں میں بے حد تشویش پائی جارہی ہے۔ انتظامیہ اس مرض سے نمٹنے کے لئے جنگی پیمانے پر تیاریاں کررہی ہے۔ ہر ایک محکمہ فکر مند اور ہر فرد متحرک نظر آرہاہے۔ اس سلسلہ میں ناظم اعلی جامعہ فیض القران قاسمی مارکیٹ منڈی حضرت مولانا مفتی محمد شریف الحسن قاسمی نے نماز جمعہ سے قبل اپنے لوگوں سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ موجودہ حالات میں ڈرنے اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انتظامیہ اپنے طور سے انتظامات کررہی ہے۔لیکن آیا ہم وہ کچھ کررہے ہیں جو کچھ ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم وہ ذمہ داری نبھانے میں سست روی کررہے ہیں۔اسلام نے صفائی اور ستھرائی پر زور دیتے ہوے واضع طور پر اعلان کردیاہیکہ پاکیزگی نصف ایمان ہے۔ اور ہر ایک مسلمان بلکہ ہر ایک انسان کو جہاں آپنے جسم کی ظاہری پاکیزگی ضروری ہے۔ وہی باطنی پاکیزگی بھی نہایت ضروری ہے۔ جب انسان حلال رزق کھاکر سچ بول کر اللہ کی ذات پر پوری طرح کامل یقین کے ساتھ دعاکرے گا تواس کی دعاقبول ہوگی۔ اور جب انسان حرام کی طرف راغب ہوجاے گا پیٹ میں حرام کا لقمہ ڈالے گا جھوٹ عام ہوجاے گا۔ آپسی منافرت ہوگی تو دعائیں قبول ہونے کی توقعات رکھنابیماریوں سے بچنے کی توقع نہیں رکھنا چاہیے۔ بلکہ پھر ان بیماریوں کا نزول ایک عام سی بات ہے۔ انہوں نے تمام ملت اسلامیہ کے نام اپنے پیغام میں کہا یہ بیماریاں اللہ کی جانب سے آتی ہیں۔ لیکن ان کو لیکر پریشان ہونا اللہ کی ذات کو چھوڑ کر ناامید ہوجانا کسی طرح بھی ٹھیک نہیں ہے۔ عبادتوں کو چھوڑ دینادعاوں کو چھوڑ دینا دینی احکام کو چھوڑ کر اسی بیماری کو ورد زباں نہ بنائیں بلکہ اللہ کی زات پر بھروسہ کرکے ا کی طرف رجوع کریں۔ انہوں نے کہا پاکیزگی کو مد نظر رکھتے ہوے اللہ کی عبادت میں مشغول ہوں۔ اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان پر عمل کرتے ہوے جہاں یہ وباپھیل چکی ہو وہاں جانے سے گریز کریں اور وباوالے علاقع میں بھی جانے سے پرہیز کریں۔ انہوں نے تمام لوگو ں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کا تعاون کریں۔ وہ بھی آپ کی حفاظت اور مدد کے لئے اقدام اٹھارہے ہیں۔آخر میں تمام امت مسلمہ کے حق میں عافیت کی دعا کی ہے۔اور تمام لوگوں کو سورت فاتحہ پڑھنے کی تلقین بھی کی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا