’کورونا وائرس : دو اَفراد مثبت پائے گئے ‘

0
0

لوگ سماجی ، مذہبی اور سیاسی اجتماعات منعقد کرنے سے احتراز کریں:حکومت
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت کے ایک بیان کے مطابق 159 اَفراد نے 28دِن کی نگرانی ایام مکمل کئے ہیں اور اب تک جموںوکشمیر میں اِس سلسلے میں دو اَفراد مثبت پائے گئے ہیں۔نوول کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے سلسلے میں آج جاری کئے گئے میڈیا بلیٹن کے مطابق 1743 مسافروں اور اشخاص کے کورونا وائرس سے متعلق مشتبہ پائے جانے کے سلسلے میں نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ 1485 اشخاص کو اپنے ہی گھروں میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔بلیٹن کے مطابق 85اَفراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 77نمونوں کی رِپورٹ منفی جبکہ دو نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔6 نمونوں کی جانچ ابھی آنا باقی ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری کے مطابق متاثر ہ ممالک سفر کرنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور واپسی کی تاریخ سے 14روز کے لئے علاحدہ رہیں ۔ گھروں میں الگ تھلگ رکھے گئے اَفراد کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ہوادار کمرے میں جس کے ساتھ اٹیچیڈ /بیت الخلاء بھی موجو د ہو میں یہ ایام گزاریں۔اس کے علاوہ متاثرہ افراد کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں موجود بزرگ اَفراد ، حاملہ خواتین،بچے اور اَفراد جو کئی طرح بیماریوں میں مبتلا ہوں سے دُوری اختیار کریں۔گھرو ں میں الگ تھلگ رکھے گئے افراد کو چاہیئے کہ وہ گھرسے باہر نہ جائیں اور کسی بھی شادی بیاہ، تعزیت ، سماجی و مذہبی اجتماعات میں جانے سے بھی اجتناب کریں۔ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایسے متاثرہ اَفراد اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور دیگر آبادی کی بھلائی کے لئے مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی ، مذہبی اور سیاسی اجتماعات منعقد کرنے سے احتراز کریں۔ اس کے علاوہ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جمنانزم اور سوئمنگ پول جانے سے بھی اجتناب کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور خوف کا ماحول پیدا نہ کر یں۔اس کے علاوہ لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ سماجی معاملات اور غیر ضروری سفر کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے اجتناب کریں ۔اس کے علاوہ ذاتی صحت و صفائی یقینی بنانے کے علاوہ اپنے ہاتھ صابن سے بار بار دھوئیں ۔اگر کھانسی یا چھینک آئے تو احتیاط برتیں۔اگر کسی کو بخار، کھانسی یا سانس لینے میں تکلیف ہو تو اس کو چاہیئے کہ وہ فوری طور طبی مشورہ حاصل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا