طلاب میں ایجوکیشن لون اسکیم کو پہنچایا جائے:بلبیر رام رتن
نمائندہ لازوال
جموں// جموں و کشمیر ایس ٹی،ایس سی اور بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نائب چیئر پرسن بلبیر رام رتن نے ایک میٹنگ کارپوریشن کی جانب سے فراہم کئے جانے والے قرضہ جات کے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارپوریشن بے روزگار افراد کو قرضہ فراہم کر کے روزگار مہیا کرتا اور اس کے ساتھ ساتھ کارپوریشن اپنی ایجوکیشن لون اسکیم کے تحت ایس ٹی،ایس سی اور بی سی طلاب کیلئے بھی تعلیم حاصل کرنے کیلئے قرضہ فراہم کر رہا ہے جس میں ہندوستان میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم کیلئے دس لاکھ اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلاب کیلئے بیس لاکھ روپئے تک قرضہ جات فراہمکئے جا سکتے ہیں۔موصوف نے مزید کہا کہ تعلیم کی خاطر قرضہ جات حاصل کرنے کیلئے تمام لازمی دستاویزات مکمل کرنے پر ہی قرضہ فراہم کیا جا سکتا ہے اور کورس مکمل کرنے کے چھ ماہ بعد یا پھر ملازمت حاصل کرنے پر قرضہ ادائیگی لازمی ہے جس میں مرد حضرات کو چار فیصد سود اور خواتین کیلئے 3.5فیصد سود کے ساتھ قرضہ ادائگی کرنی ہوگی ۔بلبیر رام رتن نے اسکیم پر روشنی ڈالتے ہوئے آفیسران پر زور دیا کہ طلاب کے پاس زیادہ سے زیادہ اسکیم کو پہنچایا جائے تاکہ اس سے زیادہ تر طلاب افادیت حاصل کر سکیں ۔میٹنگ میں ڈویژنل منیجر غلام قادر کھٹانہ،منیجر فائنینس انیل گپتا،منیجر ریکوری کے ایل بھگت اور ضلع منیجر جوگندر پال اتری موجود تھے۔