کورونا وائرس اَپ ڈیٹ

0
0

جموں وکشمیرمیں 1433 اشخاص زیر نگرانی : ایک شخص کو مثبت پایاگیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے واپس آنے والے 1433اَفراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ جموں وکشمیر میں ابھی تک ایک ہی شخص کو اس وائرس میں متاثرہ پایا گیا ہے۔کووڈ۔ 19 سے متعلق روزانہ میڈیا بلیٹن کے مطابق 1178 اَفراد کو اپنے گھروں میں علاحدہ نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ 17 اَفراد ہسپتالوں میں علاحدہ نگرانی میں ہیں۔بلیٹن کے مطابق 74اَفراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 29نمونوں کی رِپورٹ منفی جبکہ ایک نمونے کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔44 نمونوں کی جانچ ابھی آنا باقی ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری کے مطابق متاثر ہ ممالک سفر کرنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور واپسی کی تاریخ سے 14روز کے لئے علاحدہ رہیں ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے حالیہ سفر کی تفصیلات متعلقہ حکام کو دیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سکمز سری نگر اور جی ایم سی جموںکے علاوہ جی ایم سی سری نگر میں ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جموں وکشمیر کے تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جبکہ اضلاع کی سطح پر بھی سہولیات بھی دستیاب رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ طبی او رنیم طبی عملے کے لئے N-95ماسک اور دیگر ضروری آلات دستیاب رکھے گئے ہیں۔ حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی ، مذہبی اور سیاسی اجتماعات منعقد کرنے سے احتراز کریں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور خوف کا ماحول پیدا نہ کر یں۔اگر کسی کو بخار، کھانسی یا سانس لینے میں تکلیف ہو تو اس کو چاہیئے کہ وہ فوری طور طبی مشورہ حاصل کریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا