جموں کے مختلف علاقہ جات سے چار سو زیر نظر ؛ حکومت
اعجازالحق بخاری
جموں ؍؍ ریاستی حکومت جوکہ کرونا وائرس سے نبٹنے کے لئے تیار ہے یونین ٹریٹری جموں و کشمیر کے ؎چیف ترجمان روہت کنسل نے سلسہ وار ٹویٹ کے زریعہ بتایا کہ دو مریضوں کی شناخت مذید ہوئی ہے ایک مریض حال ہی میں ایران سے واپس آیا تھا ۔ جس میں ایک کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے انہوں نے مذید لکھا جمو ں کے ستوارای اور ملحق علاقاجات سے 400لوگوں کو زیر نگاہ رکھا جارہا ہے انہوںنے لکھا31مارچ تک تمام آنگن واڑی سینٹر بند رہیں گے وہیں ہیلتھ اینڈ میڈیکل ڈپارٹمنٹ نے بزریعہ ٹویٹ لکھا کرونا وائرس ٹیسٹ لیباٹری سورہ میڈیکل ہسپتال سرینگر میں جاری ہے جبکہ جموں میڈیکل لیباٹری عنقریب کام کرنا شروع کردے گی یا د ہے دنیا میں پرکورونا وائرس : سے 3814 اموات، متاثرین کی تعداد 109122 ہوگئی چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہونے والے خطرناک کورونا وائرس کی زد میں آکر دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں اب تک 3814 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 109122 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن اب بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں۔اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی ا موات کے 80 فیصد کیس 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں پایا گیا تھا۔