سماجی کارکن مولوی فرید ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک

راجوری؍؍پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فرنٹ کے چیئرمین مولوی محمد فرید ملک نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری و ایس ایس پی راجوری سے ملاقات کی اور عوامی مسائل پر بات چیت کی مولوی فرید نے کوٹرنکہ بدھل سے راجوری ایس آر ٹی سی بس لگانے کا مطالبہ کیا اور کوٹرنکہ بدھل راجوری میں جو متعدد سڑک رابطے خستہ حالی کے شکار ہیں کہا کہ ان سڑکوں پر بہتر طور سے کام کیا جائے جبکہ ضلع راجوری میںاؤر لوڈینگ اور آؤرجارجزپر روک لگانے کا مطالبہ کیا تاہم اسی دوران مولوی فرید نے بزرگ اور معظور افراد کی پنشن لگانے کا مطالبہ بھی کیا مولوی محمد فرید ملک پیر پنچال علاقہ کے مشہور سماجی کارکن ہیں جہاں پر بھی عوام کو کسی مشکلات کا سامنا ہو تا ہے یہ شخص وہاں بغیر زات پات مزہب وملت لوگوں کی خدمت کرنے میں مصروف ہوجاتا ہے مولوی فرید ملک ہمیشہ غریب عوام کی آواز کو اعلی حکام تک پہنچانے میں کوشاں رہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا