’
جو جان سے پیارا ہوتا ہے‘‘
وہ یار نِیارا ہو تا ہے
جو پاس کھڑی ہو تنہائی
تو عشق سہارا ہو تا ہے
لو پئیے سمندر کوئی کیوں
یہ آب جو کھارا ہوتا ہے
وہ جیت کو کہتا ہے اپنی
جو عشق میں ہارا ہوتا ہے
جو پوچھا منیؔ سے حالـ، کہا
ہے شُکر گُزارا ہوتا ہے
۔۔۔ہریش کمار منیؔ بھدرواہی۔۔۔
9596888463