ماروگ کے مقام پر کریٹاکار پتھروں کی زد میںآئی

0
0

ایک ہلاک ،دوسرا زخمی،گاڑی بُری طرح تباہ
اجمل بشیر

رام بن؍؍جموں سرینگر قومی شاہراہ ماروگ کے مقام پر ایک کریٹاکار پتھروں کی زد میں آکر بری طرح تبہ ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر سے جموں کی طرف آ رہی ایک کریٹاکار زیر نمبرJK01AA-9863اوپر سے پتھروں کی زد میں آکر تباہی ہوگئی جس میں ایک ہلاک جس کی پہچان وسیم احمد اور ایک زخمی جس کی پہچان منظور آزاد والد علی محمد ساکنان منواد آباد سرینگر کے طور پر کی گئی۔نمائندے کے مطابق جیسے ہی ماروگ کے مقام پر حادثہ پیش آیاہے اور رام بن پولیس جائے حادثہ پر پہنچ کر بچائو کروائی میں لگ گئی۔جبکہ زخمی شخص کو نزدیکی ضلع ہسپتال رام بن میں علاج معالجے کے سلسلے میں داخل کیا گیا۔وہیں ضلع ایڈمنسٹریشن نے مسافروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ موسم صاف ہو نے تک کسی بھی قسم کا سفر نہ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا