نرس نے سو روپیہ پکڑایا اور مریضہ کو اسپتال سے باہر کردیا
ایم ندیم احسن
جمشیدپور؍؍جمشیدپور کا ایم جی ایم اسپتال ہر دو چار دنوں میں اپنی کسی نہ کسی بدنظمی کو لے کر سرخیوں میں رہتا ہے گزشتہ رات ایک بار پھر انسانیت کو شرمسار کر دینے والا گھناؤنا واقعہ کا انکشاف ہوا ہے تفصیلی خبر کے مطابق ایم جی ایم اسپتال کے میڈیسین وارڈ میں ایک 55 سالہ بزرگ مریضہ کو ایک سے زائد درندوں نے اپنی ہوس کا نشانہ بنالیا معلوم ہو کہ نامہ نگار خود بھی اسپتال میں داخل ہے اس نے بوڑھی خاتون کو روتے بلکتے دیکھا تو دریافت کرنے پر اس نے اپنے ساتھ ہوئے ظلم کی بابت بتایا لیکن بجا? اس کے کہ اس کے ساتھ انصاف کیا جاتا عصمت دری کی شکار مریضہ کو نرس روم میں بلاکر اس کے ہاتھ میں سو روپے پکڑا دیا گیا اور اسے ہسپتال سے باہر نکال دیا سوال یہ ہے کہ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا اور اسپتال میں میں ڈیوٹی پر متعین نرس کو اس کی خبر نہ ہو پائی صاف مطلب ہے ہے ڈیوٹی کے وقت نرس ہے کہ ڈیوٹی کے وقت نیند کے مزے لے رھی ھوتی ہیں نرس ایسے میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا سوال یہ بھی ہے کہ انسانیت کو شرمسار کر دینے والے واقعہ کو چھپا کر کیا وحشی درندوں کا حوصلہ نہیں بڑھایا جارہا ضرورت اس بات کی ہے کہ وزارت صحت اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے اور گہرائی سے اس کی تفتیش کرا کر اس طرح کے واقعات پر لگام لگانے کے لئے اقدامات کرے کیونکہ ہسپتالوں میں خواتین کی عزتوں کا محفوظ نہیں رہنا انتہائی سے زیادہ سنگین معاملہ ہے