یہ ملک لاٹھی ڈنڈوں سے نہیں چلے گا

0
0

دیش بابا بھیم راؤ امیبڈکر کے بنائے ہوئے قانون سے چلے گا: عمران پڑتاب گڑھی
شرف الدین تیمی

مدھوبنی؍؍سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف”سنویدھان بچاؤ سنگھرس کمیٹی” کے بینر تلے مہینوں سے چل رہے احتجاج میں اپنا سمرتھن دینے متھلا کی سرزمین پہ عالمی شہرت یافتہ شاعر عمران پڑتاب گڑھی پہنچ کر اپنے روایتی انداز میں پْر زور انداز میں سرکار کے کالے قانون کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ملک کو توڑنے، محبت کو ختم کرنے، نفرت کو عروج بخشنے، بھاء چارہ کو توڑنے اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنے والا ہے۔آج پورے ملک میں سرکار کے اس قانون کی مذمت کا سلسلہ رکنے کے بجائے دراز ہی ہوتا جارہا ہے لیکن پھر بھی ہٹلر شاہی صفت کے مالک اپنی حماقت پر اڑے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج عالمی پیمانے پر ہمارے ملک کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔سرکار کی جانب سے لگاتار یہ بول بولے جا رہے ہیں کہ اس قانون کی مخالفت کرنے والے لوگ ملک کے غدار ہیں لیکن شاید انہیں معلوم نہیں کہ یہ لوگ غدار نہیں بلکہ ملک کے وفادار، سنویدھان کے محافظ اور گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار یہ دیکھنے کو مل رہا ہے کہ کوء سرکار کسی قانون کو پاس کرنے کے بعد اس کی حمایت میں ریلی نکال رہی ہے۔سرکار یہ بات ذہن نشیں کر لیں کہ یہ ملک لاٹھی ڈنڈوں سے نہیں بلکہ بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے قانون سے چلے گا۔ یہ لڑائی بہت لمبی ہے اس لیے ہم سب کو پوری دانشمندی کے ساتھ اسے لڑنا ہوگا اور اسے مذہبی رنگ دینے سے مکمل طور پر بچنا ہوگا،اس لڑائی کو نہ مسلم بن کر لڑنا ہے اور نہ ہی ہندو بن کر بلکہ اس لڑائی کو ایک بھارتی بن کر لڑنا ہوگا تبھی جا کر نفرت کے پجاریوں کے وجود کو ملک سے ختم کرنے میں کامیابی مل سکتی ہے۔ اس احتجاج کی سب سے بڑی خوبی یہ رہی ہے کہ عالمی شہرت یافتہ شاعر عمران پڑتاب گڑھی اپنی گفتگو کے اختتام سے قبل بھارت کے سنویدھان کو خود پڑھا اور وہاں موجود ہزاروں عوام نے اسے اپنی زبان سے دہرایا اور اخیر میں نہایت ہی ادب کے ساتھ جن گن من گن پڑھ کر اپنی گفتگو کو ختم کرتے ہوئے احتجاج میں شریک ہزاروں ماؤں، بہنوں اور بھائیوں کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا