پنشنرز کے مسائل ایل جی مرموکیساتھ اُبھارنے پہ اتفاق
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر پنشنرز ویلفیئر فیڈریشن / سینئر سٹیزنز سول سوسائٹی کا اجلاس آج ٹی آر سی جموں میں ریاستی صدر سمپت پرکاش کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں تمام مرکزی تنظیم کے رہنماؤں ، صدور / جنرل سکریٹریوں نے شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ شیخ ریاض احمد ، ریٹائرڈ جنرل منیجر جے اینڈ کے انڈسٹریز لمیٹڈ ، پنشنرز ویلفیئر فیڈریشن / سینئر سٹیزن سول سوسائٹی کے صدر جموں ریجن کی حیثیت سے کام کریں گے۔ شکتی گپتا ، جو اپنی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کام کرنے سے قاصر ہیں حالانکہ انہوں نے ایک عشرے تک پنشنرز کے لئے بڑی خدمات انجام دیں۔مزید یہ کہ ، محمد اسلم ملک ، ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ پولیس ، کشتواڑ / ڈوڈہ / رامبن اضلاع پر مشتمل چیئرمین چناب ویلی پینشنرز ویلفیئر فیڈریشن / سینئر سٹیزنز سول سوسائٹی کے عہدے پر کام کریں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ریاستی پنشنرز فیڈریشن جلد سے جلد لیفٹیننٹ گورنر جے اینڈ کے یونین ٹیریٹری ، چیف سکریٹری جے اینڈ کے اور پرنسپل سکریٹری خزانہ سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے میڈی کلیم اسکیم کی جلد تصفیہ ، میڈیکل الاؤنس میں 300 / سے l000 / – تک اضافے اور جنوری 2020 میں ڈی اے کی قسط کی واگذاری کے لئے بھی بطور پنشنرز قابل قبول ہوں‘کے لئے ملاقات کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ وزیراعظم ہندنریندرمودی کاعہدتھاکہ مرکزی حکومت پینشران اور مرکزکے زیرانتظام علاقہ کی طرز پر تمام میڈیکل اسکیموں کے فوائد مہیاکرائے جائیں گے اور اس ضمن میں ایک یاداشت پہلے ہی وزیراعظم، لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر، چیف سیکریٹری اور پرنسپل سیکریٹری فائنانس کو پیش کردی گئی ہے۔اُنہوں نے جموں وکشمیرکے تمام پینشنرز جوقریب2لاکھ ہیں‘سے اپیل کی کہ وہ اپنے سلگھتے مسائل کے ازالہ کیلئے پرامن سرگرمیاں شروع کریں۔