راہل۔پرینکا نے مودی کو ہدف تنقید بنایا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یس بینک کی مالیاتی حالات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے ملک کی معیشت کو چوپٹ کر دیا ہے ۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا اور کہا،‘نویس بینک، مسٹر مودی اور ان کے آئیڈیا نے ہندوستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ’۔محترمہ واڈرا نے بھی مسٹر مودی پر حملہ کیا اور سوالیہ انداز میں کہا،‘ ہندوستانی معیشت کو بی جے پی حکومت کی پالیسیوں نے برباد کیا ہے – جی ہاں! کیا معیشت کی اس لچر حالت میں ہندوستانی معیشت پانچ ٹریلین ڈالر کے ہدف کو چھو پائے گی؟ نہیں’۔ کانگریس رہنماؤںکا یہ بیان یس بینک کی خستہ مالی حالت کے سلسلے میں آیا ہے جس کے پیش نظر ریزرو بینک نے 50 ہزار سے زائد نکالنے پر تین اپریل تک پابندی لگا دی ہے ۔ سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے بھی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت کی انتظامی اور مالیاتی اداروں کو سنبھالنے کی صلاحیتوں کی قلعی کھل گئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا