گاندربل میں برفانی تودے کی زد میں آکر ایک ہلاک

0
0

مختار احمد

گاندربل ؍؍گاندربل کے رائیل گنڈ کنگن علاقے میں اس وقت پٹھان کوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور ہلاک ہوا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا جب ایک باری برفانی تودا زیر تعمیر رائیل منی پاور پروجیکٹ پر گر آیا۔اس موقعے پر پورے علاقے میں کہرام مچا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔پولیس کو خبر ملتے ہی مقامی لوگوں کی۔مدد سے پولیس نے بچاو کارواء شروع کی اور دونوں مزدوروں کو زندہ نکالا گیا تاہم ان۔میں سے پٹھان کوٹ کے 48سالہ سورن سنگھ زخموں کی تاب نہ لاکر دم۔توڈ بیٹھا جبکہ دوسرے مزدور بوبی سنگھ کو زخمی حالات میں نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں سے اس کو سری نگر منتقل کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا