راجوری میں خواتین کے بین الاقوامی ہفتہ کے تحت پروگراموں کا سلسلہ جاری

0
0

عمرارشدملک

راجوری؍؍ون سٹاپ سینٹر راجوری نے خواتین کے بین الاقوامی ہفتہ کے تیسرے دن سینٹر کے احاطے میں شاندار پروگرام منعقد کیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ وہیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی شیر سنگھ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلانگ بلال میر، ایڈمنسٹریٹر ون سٹاپ سینٹر راجوری نیتو شرما، چیئرپرسن سی ڈبلیو سی، اقبال شال، شیوانگی کانت، ایڈوکیٹ شوکت علی سرپنچ، جگمون کور سرپنچ، افتاب احمد سرپنچ اور ون سٹاپ سینٹر سٹاف، آنگن واڑی ورکران اور ہیلپرز کے ساتھ ساتھ ائی ٹی ائی کی طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر سرپنچ جگمون کور، سرپنچ شوکت علی نے خواتین کے متعلق مختلف قسم کی باتیں کی اور کہا کہ خواتین گھر کے ساتھ ساتھ سماج اور ملک کے لئے بھی بہترین رول ادا کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ون سٹاپ سینٹر کی ایڈمنسٹریٹر نیتو شرما نے خواتین کے مسائل اور ان کے ازالہ کے لئے اہم باتیں بتائی اور کہا کہ ون سٹاپ سینٹر خواتین کے انصاف کے لئے ہے اور جس کو بھی کسی بھی طرح سے دکھ پریشانی ہو وہ ہمارے پاس شکایت درج کرسکتی ہے اور ہم ہر طرح کی مدد بھی دے سکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ پلال میر نے بھی اس موقع پر ون سٹاپ سینٹر کے متعلق معلومات دی اور خواتین کی تعلیم پر بھی زور ڈالا۔ وہیں ایڈیشنل ڈی سی راجوری شیر سنگھ نے بھی خواتین کے متعلق اہم باتوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت نے خواتین کے متعلق کافی اسکیموں کو شروع کیا ہے جس کا فوائد حاصل کرے اور خود کو خودکفیل بنائے۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ راجوری بچیوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے تاکہ ان کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نی کرنا پڑے۔ انہوں نے ون سٹاپ سینٹر کو خواتین کی مدد کا اہم ذریعہ بتایا اور کہا کہ حکومت نے خواتین کے لئے مختلف قسم کی اسکیموں کو شروع کیا ہے تاکہ خواتین خودکفیل ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع راجوری کی لڑکیاں ان کی صلاحیت رکھنے لڑکوں سے کہیں کم نہیں ہیں اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور جموں کشمیر کی دیگر لڑکیوں کے لئے ایک مشال قائم کریں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا