مانو کے امتِحانات۱۱ مارچ ۲۰۲۰سے ۳۰ مارچ تک ہونیکا اعلان

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے امتِحانات جو ستمبر ۲۰۱۹ ؁ کو منعقد ہونے تھے اور جموں و کشمیر میں حالات نا ساز گار ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیے ٔگے ٔ تھے ۔اب یہ امتِحانات دو بارہ ۱۱ /مارچ ۲۰۲۰؁ ￿سے منعقد ہو رہے ہیں ۔جموں سب ریجینل سینٹر کی ایک اطلاع کے مطابق بی ۔اے، اور ایم اے کے اُن امید واروں کو جواپنا امتِحان ۱۱ مارچ ۲۰۲۰ ؁ سے دینا چاہتے ہوں کو مطلع کیا جاتا ہے۔کہ وہ تمام امید وار اپنے سینٹر سے اپنا اپنا حال ٹکٹ دو دِن پہلے حاصل کر لیں۔ جن امید واروں نے اپناداخلہ سال ۲۰۱۸ ؁ میں کروایا ہے وہ اپنے رول نمبر نیٹ NET سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں ۔ایم اے سال اول اور بی اے سال سوم 3rd کا امتِحان صبح 9.30سے لیکر 12.30 تک ہو گاجب کہ اِسی وقت کے مطابق ڈپلوما کورس کا امتِحان بھی لیا جاے ٔ گا ۔بی۔ اے سال اول اور بی۔ اے سال دوم کے امتِحانات کا وقت دِن کے 1.30 سے 4.30 تک رہیگا ۔مذید جانکاری کے لییٔ اُمید وارمندرجہ ذیل نمبرات پر رابط کرسکتے ہیں۔
موبایٔل نمبرات :۔
office: 01912460150
Mob: 9419962810
Mob: 9419953955

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا