ترقیاتی کمشنر پلوامہ کا جل جیون مشن کی موثر عمل آوری پر زور

0
0

لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آ ج ڈسٹرکٹ واٹر اینڈ سنیٹیشن مشن کی میٹنگ کی صدارت کے دوران ضلع میں جل جیون مشن کے تحت صد فیصد کنبوں کو محفوظ پینے کے پانی کی دستیابی کے لئے کئے جارہے اقدامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر،اے سی ڈی،ایس ای پی ایچ ای اور ڈی ڈبلیو ایس ایم کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران ضلع میں جل جیون مشن کے تحت حصولیابیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اب تک 77511گھرانوں میں سے46302گھرانوں کو مشن کے دائرے میں لایا گیا ہے۔جب کہ باقی ماندہ31209گھرانوں کو مشن کے دائرے میں لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا