کھیلو اِنڈیا سرمائی کھیل

0
0

سیکرٹری جے کے ایس ایس سی نے اِنتظامات کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍سیکرٹری جموںوکشمیر سپورٹس کونسل ڈاکٹر نسیم جاوید چودھری نے آج اَفسران کی ایک میٹنگ کے دوران ایک ہفتہ طویل سرمائی کھیلوں کے سلسلے میں کئے جارہے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ کھیل مقابلے گلمرگ میں کھیلو اِنڈیا کے تحت 7؍مارچ سے منعقد کئے جارہے ہیں۔ میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر سیاحت تبسم کاملی ، جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات کشمیر حارث احمد ہنڈو، جوائنٹ ڈائریکٹر وائی ایس اینڈ ایس بشیر احمد، سی ای او گلمرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی انعام الحق صدیقی ، آر ٹی او کشمیر اکرم اللہ ٹاک ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت عدیل سلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی آئی پی آر شکیلہ شال اور کئی دیگر محکموں کے اَفسران بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ تمام اِنتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں جن میں کھلاڑیوں کے لئے رہائش ،آلات اور ذرائع ابلاغ کے لئے اِنتظامات ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔اِس موقعہ پر اِفتتاحی تقریب کے لئے اِنتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااو ربتایا گیا کہ کلچرل اکیڈیمی اِفتتاحی تقریب اور پوری کھیلوں کے دوران ثقافتی پروگراموں کا اِنعقاد کرے گی۔سیکرٹری نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ تمام رُکاوٹوں کودور کریں اور کھیلوں کو کامیابی سے ہمکنارکرانے کے لئے باہمی تال میل سے کام کریں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ مقابلے گلمرگ کی شان رفت بحال کرنے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے مدد گار ثابت ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں کے دوران الپائن ، نارڈک ، سکیننگ سنو بوڈنگ ، سنو رگبی، سنو باسٹک بال ، سنو مائونٹینگ اور سنو سائیکلنگ مقابلے منعقد کئے جائیںگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا