لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍جموںوکشمیر حج کمیٹی اُن تمام اُمیدواروں جنہوں نے حج2020ء کے لئے خادم الحجاج کی درخواستیں جمع کرائی ہیں کو اطلاع دیتے ہیں کہ ان کا اِنٹرویو شیڈ ول مرتب کیا گیا ہے۔سری نگر ، شوپیاں اور کپواڑہ کے اُمید واروں کا اِنٹرویو7؍مارچ2020ئ،بارہمولہ ، گاندربل ،بڈگام اور بانڈی پورہ کے اُمید واروں کا اِنٹرویو8؍مارچ2020ء او اننت ناگ ، کولگام او رپلوامہ کے اُمید واروں کا اِنٹرویو9؍مارچ2020ء کو صبح 10بجے لیا جائے گا۔ تاہم جموں صوبے اور لداخ کے اُمید وار ان تاریخوں پر کسی بھی دِن اِنٹرویو میں شامل ہوسکتے ہیں۔اُمید واروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اِنٹرویو کے دِن اپنی اسناد کی اصل کاپیاں او رپاسپورٹ ساتھ رکھیں۔کمیٹی کے مطابق صرف ان ہی اُمید واروں کا اِنٹرویو لیا جائے گا جنہوں نے آن لائن درخواست فارمون کی ہارڈ کاپیاں این او سی سمیت مناسب چینل کے ذریعے سے 24؍ فروری 2020ء تک جمع کرائی ہوں۔اہل اُمید واروں کی فہرست سرکاری ویب سائٹ www.jkshc.org پر موجو د ہے