سیکرٹری کے وی آئی بی کی صدارت میں بینکوں کی میٹنگ منعقد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍سیکرٹری جموں وکشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ راشد احمد قادری نے آج جے کے آر ای جی پی اور پی ایم ای جی پی سکیموں کے تحت مختلف بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر جموں ، کٹھوعہ ، سانبہ ، اودھمپور اضلاع میں ان سکیموں کی پیش رفت پر تفصیل تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے بورڈ کے کئی اعلیٰ اَفسران اور مختلف بینکوں کے نمائندے بھی موجو دتھے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری موصوف نے کے وی آئی بی کے ساتھ تال میل کرنے اور معاملات کو نمٹانے میں بینکوں کے رول کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اِس تال میل کی بدولت جموںوکشمیر کے بے روزگار وں کے روزگار کے کافی مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ دیہی علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے کے وی آئی بی سکیمیں کافی فائدہ بخش ثابت ہو رہی ہے۔اِس دوران سیکرٹری نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ اِلتوأ میں پڑے معاملات کو معیاد بند مدت کے اندر وضع کئے گئے رہنما خطوط کے مطابق حل کریں۔اِس دوران بینکوں نے تمام معاملات جلد از جلد حل کرنے کا یقین دِلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا