عوام نے محکمہ صحت عامہ سے کیا پائپوں کا مطالبہ
افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ//تحصیل سرنکوٹ پنچایت ہاڑی میں پانی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو دو کلو میٹر دوری طے کر کے پانی لانا پڑ رہا ہے اور ستم ظریفی تو یہ ہے کہ لوگ مال مویشیوں کو بھی دو کلو میٹر دور لیکر نالے سے پانی پلاتے ہیں۔ مقامی لوگ پانی کی شدید قلت سے سخت پریشان ہیں۔پنچائت ہاڑی لوہر کے وارڈ نمبر تین اور چار میں پانی کی پائپیں بھی موجود نہیں ہیں اگر کہیں محکمہ نے سات آٹھ سال قبل پائپیں لگائی تھیں تو وہ بوسیدہ اور زنگ آلودہ ہو چکی ہیں جس سے پانی لوگوں کے گھروں تک نہیں پہنچ پاتا ہے۔لوگوں نے محکمہ پی ایچ کے اے ای ای سے اپیل کی ہے کہ ان کی پنچائت کا دورہ کیا جائے اور لوگوں کی پریشانی کا حل نکالا جائے۔لوگوں نے کہا کہ اگر محلہ راجدھان میں محکمہ نے پائپیں نہ دیں اور ٹال مٹول کی تو اس صورت میں وہ احتجاج کا رخ اپنائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پر عائد ہو گی۔