منڈی میں آنگن واڑی وکروں اور ہلپروں کی احتجاجی ریلی

0
0

تحصیل کمپلکس کے مین گیٹ کو بند کرکے کیا زور دار احتجاج
ظہیر عباس
منڈی // گزشتہ کئی روز سے محکمہ آئی سی ڈی ایس icds میں کام کررہی آنگن واڑی ورکروں اور ہلپروں نے منڈی میں اپنی مانگوں کو پورا کرنے کے لیے ایک زور دار احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا جس میں منڈی کی آنگن واڑی ورکروں اور ہلپروں کے ساتھ ساتھ پونچھ سے بھی ورکروں نے شمولیت کی ان کا کہنا تھا کہ جب تک ان کی تنخواہوں کو بڑھایا نہیں جاتا اور ان سبکدوشی کے بعد انہیں پنشن کے زمرے میں نہیں لایا جاتا انہیں محکمہ میں مستقل کرنے اور انہیں وقت پر تنخواہیں ملنے کی حکومت احکامات صادر نہیں کرتی تب تک ان کی کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی – انہوں نے تحصیل کمپلکس منڈی کے مین گیٹ کو بند کرکے گیٹ پر قریب ایک گھنٹہ تک حکومت کے خلاف نعرے بازی کی -انہوں کہا کہ انہوں پوری ریاست میں آنگن واڑی ورکروں نے پر امن احتجاج جاری رکھا ہوا ہے – لیکن محکمہ کے کچھ افیسران ان کو پر تشدد مظاہروں کے لئے مجبور کررہے ہیں – احتجاج کو دیکھتے ہوے سی ڈی پی او منڈی نثار احمد گورسی نے ایس ایچ او منڈی کے ہمراہ مظاہرین کی مانگوں کو بغور سنا – ورکروں نے کہا کہ افسوس کہ ایک طرف کچھ ورکریں ہڑتال پر ہیں اور کچھ کو محکمہ مختلف قسم کی میٹنگوں پروگراموں میں مدعو کرکے ان کی مانگوں کو لیکر ہڑتال کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاے گا – انہوں نے کہا جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہونگے ہم کام چھوڑ ہڑتال کرتی رہیں گیں اس پر سی ڈی پی او نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی جائیز مانگ کو حکام تک پہنچادیا جاے گا اور اس بات کا قوی یقین ہے کہ ان کی تمام جائیز مانگوں کو پورا کیا جاے گا البتہ ورکروں کو چاہیے وہ اپنے آنگن واڑی سینٹروں کو بھی جاری رکھیں – جب بھی مرکزی سرکار رقومات واگزار کرے گی انکی مانگوں کو پورا کیا جائے گا – اس موقع پر سینکڑوں آنگن واڑی ورکروں اور ہلپروں نے احتجاجی ریلی میں شمولیت کی –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا