کپوارہ؍؍محکمہ لیبر کپوارہ کی طرف سے غیر منظم شعبے کے تحت کام کرنے والے ورکروں اورمحنت کشوں کے لئے ایک روزہ جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے مہمانِ خصوصی اوراے ایل سی نے مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی جب کہ کیمپ میں محکمہ ایمپلائمنٹ کے نمائندوں،مختلف ٹریڈنگ ایجنسیوں اورکامگاروںکے علاوہ دیگر متعلقہ نے بھی شرکت کی۔ایک روزہ اس کیمپ میں اے ایل سی نے کامگاروں کو مختلف لیبر قوانین کے بارے میں روشناس کیا۔انہوںنے کہا کہ ضلع میں 29000کامگاروں کا اندراج کیا گیا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ محکمہ کی طرف سے رواںمالی سال کے دوران ایجوکیشن اسسٹنس سکیم کے تحت5750مستحقین میں 4.46لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔جب کہ ڈیٹھ اسسٹنس سکیم کے تحت 20.50لاکھ روپے کی رقم بھی تقسیم کی گئی ہے۔