لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍حکومت نے کرونا وائرس کے انفیکشن سے نمٹنے کے لئے پیراسیٹامول اور دیگر دواؤں کی درآمد پر مکمل طور سے پابندی عائد کردی ہے ۔مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے منگل کو یہاں بتایا کہ حکومت نے ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹ (اے پی آئی) اور ان سے تیار نسخوں سے متعلق درآمد پالیسی اور درآمد پرپابندی میں ترمیم کی ہے ۔غیر ملکی تجارت کے ڈائرکٹر جنرل کی ایک نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیراسیٹامول، ڈینی ڈیجول، میٹرونیڈیجول، ایسیکلوور، وٹامن بی 1، وٹامن بی6، وٹامن بی 12، پروجیسٹرون، کلوریفینوکول، ایریتھرومائسن سالٹ، نیومائسن، کلنڈامائسن سالٹ اور آرنی ڈیجول کے درآمد پر پابندی عائد کردی ہے ۔ یہ پابندی فورا ہی نافذ ہوں گے اور اگلے احکامات تک اس کا نفاذ رہے گا۔