پنتھرس پارٹی نے راجوری میں ضلعی ہنگامی میٹنگ کی

0
0

بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کی مانگ
لازوال ڈیسک

راجوری ؍؍راجوری پنتھرس ہیڈکوارٹر میں آج ایک ہنگامی ضلعی میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ اور دیگر پارٹی لیڈروں نے شرکت کی۔ ضلعی صدر مشتاق احمد، نائب صدر ہوشیار شرما اور دیگر نے میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پنتھرس پارٹی نے اعلان کیا کہ رکن بنانے کی مہم کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نئے رضاکار پنتھرس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ینگ پنتھرس اور این پی ایس یو نے بھی نئے رکن بنانے کی مہم شروع کی ہے۔ پنتھرس پارٹی نے اعلان کیا کہ 23مارچ کو ہونے والی یوم تاسیس کی تقریب میں ضلع کوفعال شراکت دی جائے گی۔پنتھرس پارٹی کی جنرل سکریٹری انیتا ٹھاکر نے زور دیا کہ لڑکیوں اور بیروزگار نوجوانوں کو رکن بنایا جائے۔ ڈسٹرکٹ نے ایک خواتین اور ٹریڈ یونین بنائی ہے جو دو دہائیوں سے نہایت سرگرمی کے ساتھ کام کررہی ہے۔ محترمہ ٹھاکر نے ریاستی انتظامیہ سے ضلعی بھرتی بورڈ اور جموں وکشمیر کے تمام باشندوں کے لئے بنیادی حقوق یقینی بنانے کی درخواست کی۔ضلعی پنتھرس صدر مشتاق احمد یقین دلایا کہ پارٹی کی ممبر شپ مہم 15مارچ ، 2020سے پہلے ضلع کے ہر گاوں تک پہنچے گی۔کئی پنتھرس کارکنوں نے بجلی کی سپلائی نہ ہونے ، پینے کے پانی کی قلت اور انٹرنیٹ نہ چلنے کے خلاف آواز اٹھائی۔ ضلعی میٹنگ کی ایک قراردادمیں ضلع میں 4جی نیٹورک کی بحالی اور تمام سڑکو ں کی مرمت کی مانگ کی گئی جو راجوری شہر کو اپنے اسٹیشنوں جیسے تھانہ منڈی، درہال، بودھل ، بکوری اور دیگر تمام بلاک اورتحصیل ہیڈکوارٹر سے جوڑتی ہیں۔ائب صدر ہوشیار کمار شرما، نائب صدر وارث شاہ، پلگنڈ بلاک صدر اکبر خان، ضلعی جنرل سکریٹری پرشوتم سنگھ، بلاک صدر پالما اور دیگر نے جموں میں 23مارچ 2020 کو یوم تاسیس پر ہونے والی تقریب میں راجوری ضلع پنتھرس پارٹی کی مکمل نما ئندگی کا یقین دلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا