دنیا میں جموں کشمیر جیسی خوبصورتی نہیں دیکھی: دراوڈ
سید نیاز شاہ
پونچھ//ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز راہول دراوڈ کے اعزاز میں پونچھ کے ناٹو ایڈیٹوریم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پونچھ کے معززین اور سکولی طلباءنے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے پونچھ کے نامور ادیب پردیپ کھنہ نے خطاب کرتے ہوئے پونچھ کی تاریخ سے دراوڈ کو روشناس کروایا اورکہا کہ پونچھ 1947سے پہلے ایک مکمل ریاست تھی اور اس کی پانچ تحاصیل تھی مگر بٹوارے کے بعد اس کی اڑھائی تحاصیل پاکستان سے ملی جبکہ اڑھائی تحاصیل ہندوستان کے ساتھ منسلق ہوئی انہوں نے کہا کہ پونچھ اگر چہ ہندوستان کا آخری کونا ہے مگر یہاں پر ہر مذہب کے لوگ ہندو مسلمان سکھ عیسایی ایک گلدستے کی مانند اپنی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے پونچھ کے تاریخی مقامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ میں ننگالی صاحب ،زیارت سائیں میراں بخش ،بابا بڈھاءامرناتھ اور سائیں الہٰی بخش جیسے مقدس مقامات پائے جاتے ہیں جن پر یہاں کے لوگ بغیر مذہب و ملت اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہیں تقریب سے راہول دراوڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے ہر ملک میں سیرو تفریح اور کرکٹ کھیل چکے ہیں مگر وہ ریاست جموں کشمیر میں پہلی دفعہ آئے انہوں نے کہا کہ یہ ریاست پوری دنیا میں خوبصورتی میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے انہوں نے کہا میں بڑا خوش نصیب ہوں کہ میں یہاں کے لوگوں سے روبرو مل رہا ہوں انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ بہت ہی اچھے ہیں راہول نے کہا کہ انہوں نے یہاں پر بھی مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ راہول دراویڈ گزشتہ تین دن سے پونچھ کے نجی دورے پر ہیں جہاں وہ فوج کے 93برگیڈ کے برگیڈ کمانڈر اے ایس پنڈا کر کے پاس مہمان ہیں ۔