بڈگام میں ماحولیاتی جانکاری کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

0
0

ترقیاتی کمشنر نے طلبأ کی میگاریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے آج سی ای او اورڈسٹرکٹ پی سی بی آفیسر کے ہمراہ بی ایچ ایس ایس بڈگام سے طلبأ وطالبات کی ایک میگاریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ریلی کا مقصد لوگوں کو ماحولیاتی تحفظ سے متعلق جانکاری فراہم کرنا تھا۔طلبأ وطالبات کے علاوہ ضلع آفیسران اورنوجوانوں نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ریلی کی روانگی سے قبل سی ای او،پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول اور ڈسٹرکٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے آفیسرا ن نے ریلی سے خطاب کیا۔مہمان خصوصی کے طورپر ریلی سے خطاب کے دوران ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع میںپائیدار ماحولیات کی شفافیت کے لئے ہر شخص کو انفرادی سطح پر اپنا رول نبھانا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم پلاسٹک اور پالیتھین کو سڑکوں اور گردونواح میں پھینکنے سے احتراز کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا