ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ہائر سیکنڈری سکول اور پرائمری ہیلتھ سینٹر تولہ مولہ کا دورہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تولہ مولہ اور پبلک ہیلتھ سینٹر تولہ مولہ کا دورہ کیا۔انہوںنے مانسبل جھیل صفاپورہ میں آئی لینڈ کا بھی دورہ کیاجسے ترقی دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اُن کے ہمراہ تحصیلدار تولہ مولہ اورتحصیلدار لار کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی تھے۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تولہ مولہ کے دورے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے ملازمین کی حاضری کے علاوہ سکول کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔اس دوران انہوںنے طلبأ کے ساتھ بات چیت کی۔پی ایچ سی تولہ مولہ کے دورے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے ڈاکٹرو ں اور نیم طبی عملے کی باقاعد ہ حاضری پر زوردیا۔انہوںنے ہسپتال میں حیات بخش ادویات اوردیگر لازمی طبی سہولیات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔اس دوران ترقیاتی کمشنر کو پروجیکٹ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس پروجیکٹ پر4.43کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے۔پردھان منتری ڈیولپمنٹ پلان کے تحت جاری یہ پروجیکٹ ستمبر2020تک مکمل ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا