پکھر پورہ کے پچیس گاٗوں برقی رو کی نایابی کے سبب

0
0

طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہے،حکام توجہ دیں
منظورپکھرپوری

بڈگام؍؍پکھر پورہ کے پچیس گاوں برقی رو کی نایابی کے سبب طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہے محکمہ بجلی کے اہلکاروں کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ من مرضی کا مظاہرہ کرکے صارفین کو اضافی بجلی فیس ادا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ کو ضلع پلوامہ سے بجلی سپلائی کیا جا رہاہے جو کہ علاقے کوکبھی کبھار ہی نصیب ہوتی ہے علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ پکھر پورہ ضلع بڈگام سے منسلک ہے تاہم قصبہ کو ایک منصوبہ بند سازش کے تحت بجلی ضلع پلوامہ سے سپلائی کیا جاتاہے جس کی وجہ سے علاقہ پچھلے کئی دہائیوں سے ناانصافی کی چکی میں ہنوز پسا جا رہا ہے علاقہ کے لوگوں بتایا کہ بجلی ترسیلی نظام میں اس قدر بوسیدہ ہوچکا ہے کہ علاقے کی اکثر ترسیلی لائینں درختوں پر لٹکی ہوئی ہیں قصبہ کیایک رہائشی بجلی صارف نامی منظور احمد نے بتایا کہ اگر محکمہ بجلی کی ناکامیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے تو بدلے میں محکمہ بجلی فیس میں بلا جواز اضافہ کرکے اپنی ناکامیوں کوچھپانے کی کوشش کرتے ہیں علاقے کے لوگوں نیبجلی کے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدام اٹھائیں اور کام چور ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا