جھیل ڈل کے اندرونی علاقوں میں منشیات مخالف ریلی

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جموں کشمیر اکیڈمی آف یونیفائیڈ مارشل آرٹس نے منشیات کی وباء کے قلع قمع کے لئے پیر کے روز شہرہ آفاق جھیل ڈل کے اندرونی علاقوں میں گھر گھر اور در در مہم چلائی۔’ڈرگس آؤٹ، سپورٹس ان‘ کے پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے جے کے اے یو ایم اے کے درجنوں کارکن سری نگر کے ناؤ پورہ علاقے میں جمع ہوئے اور منشیات کے خلاف اپنی مہم شروع کی۔کارکنوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھارکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف نعرے درج تھے۔ ان کے ہاتھوں میں پمفلٹس بھی تھے جنہیں وہ راہگیروں میں منقسم کررہے تھے۔اکیڈمی کی طرف سے اس مہم جس کو اے ایس سیمنٹس کا اشتراک حاصل تھا، کے دوران لڑکیوں اور خواتین کو سیلف ڈیفنس کی بھی تربیت دی گئی اور اس کے علاوہ وادی میں ذہنی مریضوں کے اضافے کے حوالے سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔اکیڈمی کے ارکین علاقے میں گھر گھر گئے اور وہاں مکینوں کو منشیات کے مضر اثرات اور نتائج کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔اس موقع پر جے کے اے یو ایم اے کے جنرل سکریٹری رمیض خان نے یو این آئی کو بتایا کہ اکیڈمی کی طرف سے ایسے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد مارشل آرٹس کی وساطت سے منشیات کی وبا کا قلع قمع کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ہم نے لوگوں کو اپنے اہل و عیال کے ساتھ وقت صرف کرنے اور ان کے جائز مطالبات پر توجہ دینے کا مشور دیا تاکہ بچوں پر کسی نفسیاتی بیماری کا حملہ نہ ہوسکے۔دریں اثنا لوگوں نے اکیڈمی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پرگرام منعقد کرنا وقت کی اہم ضرورت بھی ہے اور اس کی کافی اہمیت بھی ہے۔محمد اسلم نامی ایک ساٹھ سالہ شہری کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کے ارکین کی یہ کاوش بہت ہی اہم بھی ہے اور یہ نوجوان معاشرے کے بہت ہی حساس معاملے پر کام کررہے ہیں جس کے لئے یہ لوگ تعریفوں کے مستحق ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا