یواین آئی
نئی دہلی؍؍ملک میں کورونا وائرس ‘کووڈ۔19’ کے دو نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ دہلی میں ایک مریض میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔ وہ گزشتہ دنوں اٹلی ہوکر آیا تھا۔ ایک دوسرے معاملہ میں تلنگانہ میں ایک مریض کورونا انفیکشن سے متاثر پایا گیا ہے جو دوبئی کے دورہ سے واپس آیا تھا۔ دونوں کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔