ماسکو؍؍روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کورونا وائرس کا سامنا کر رہے ایران کو امداد کی پیشکش کی ہے ۔مسٹر پوتن نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ہفتہ کو فون پر بات چیت کر کے ا مداد کی پیشکش کی ۔روس کی پارلیمنٹ کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘‘ مسٹر پوتن نے مسٹر روحانی سے بات چیت کے دوران کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور اس وائرس کے روک تھام میں ا مداد کرنے کی پیشکش کی ۔ واضح ر ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے اب تک 43 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور تقریباََ 593 لوگ اس خطرناک وائرس میں مبتلا ہیں ۔ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر میں چین کے ووہان شہر میں آیا تھا جس کے بعد سے یہ دنیا کے کئی ممالک میں پھیل گیا ہے اور رفتہ رفتہ وبا کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2،835 اور اس سے متاثر افراد کی تعداد 79251 ہو گئی ہے اور یہ وائرس اب تک دنیا کے 50 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔