آئین کی اصل روح کوپا مال کیا جا رہا ہے :گہلوت

0
0

اجمیر؍؍راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ملک میں احتجاج ومظاہرہ اور تشدد پر مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے کہا کہ آئین کے بنیادی جذبات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔مسٹر گہلوت نے اتوار کو اجمیر درگاہ پر سونیاگاندھی کی طرف سے چادر پیش کرنے کے بعد یہ بات کہی۔انھوں نے دہلی کے پر تشدد واقعات پر فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار کا ماحول ہے ۔ہم کچھ کہتے ہیں تو مرکز میں بیٹھے لیڈران کو برا لگتا ہے اور وہ راجستھان کے لیڈروں پر دباؤ بناکر ہماری حکومت کے خلاف بے بنیاد بیان دلواتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس سرکار کو ترقیاتی کاموں سے مطلب ہے اور ہم عوامی فلاح کے لئے کام کرتے ہیں۔ریاست میں طبی سہولیات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں گہلوت نے کہا کہ راجستھان میں سب ے بہترطبی سہولیات ہیں اور ہم نے اس کے تحت ‘‘نروگی راجستھان ’’کی طرف پیش قدمی کی ہے ۔یہ ان کے سرکار کی اولین ترجیح ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا