قصبہ راجوری کے وارڈ نمبر14میں پانی سپلائی بند

0
0

محکمہ صحت عامہ کے خلاف احتجاج ،مقامی لوگوں نے کی جموں پونچھ شاہراہ بند
عمرارشدملک
راجوری:موسم گرما کی آمد کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی مشکلات کی آمد بھی شروع ہوجاتی ہے جس میں پانی سب سے اہم ہے ۔تفصیلات کے مطابق قصبہ راجوری کے وارڈنمبر14پٹھان موڑہ میں ایک ہفتہ سے پانی سپلائی بند ہونے سے مقامی عوام پریشان حالی میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اس دوران مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای راجوری سے بھی شکایت کی لیکن کئی کوئی شنوائی نہیں ہونے کے بعد پٹھان موڑہ کے مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای راجوری کے خلاف زور دار احتجاج کیا اور ٹائر چلا کر دھرنہ بھی دیا جس سے جموں پونچھ شاہراہ تقریباً ایک گھنٹے تک بند رہی۔ وہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ سے پینے کا پانی نہیں ہے اور محکمہ پی ایچ ای راجوری کو بھی کئی بار بتایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس لئے مجبور ہوکر ہم نے جموں پونچھ ہائی وے بند کی تاکہ ضلع انتظامیہ تک ہمارا پیغام پہنچ سکے ۔ محکمہ پی ایچ ای راجوری سے تعلق رکھنے والے انجینئروں نے اس موقع پر مظاہرین کو یقین دہانی دی کہ وہ پانی سلائی کو بحال کرنے کے لئے کام شروع کردےںگے اور تب تک پانی کے ٹینکرکی مدد سے پانی سپلائی کیا جائےگا وہیں یقین دہانی کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاجی دھرنہ ختم کیا جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کا سلسلہ شروع ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا