ملازمین کا دیر سے آنے کا چلن ،عوام کاقیمتی وقت انتظار میں ہی ہوتاہے برباد
نمائندہ لازوال
نگروٹہ؍؍نگروٹا میں نائب تحصیلدار نگروٹا دفتر میں ملازمین کا دیر سے آنے کا چلن عام ہو گیا ہے۔ جہاں پر عام لوگوں کو بارش میں بھی ملازمین کا انتظار کرنے ک مجبور ہوناپڑتاہے۔ملازمین کاوقت پرنہ آناعام بات ہوگئی ہے جس سے لوگوں کواپنے کام کاج کے سلسلے میں وہاں آکر دربدرہوناپڑتاہے اور اکثرلوگ خالی ہاتھ واپس جاتے ہیں۔مقامی لوگوں نے گذشتہ روز دفترکے باہرخوب ہنگامہ اوراحتجاج درج کرایا۔ لوگو ںکا کہنا ہے کہ اُنہوں اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کی اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کیاہے لیکن نتیجہ صفر رہا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ نائب تحصیلدار دفاتر نگروٹہ میں لاپرواہی برتنے والے ملازمین پر کڑی نکیل کسیں تاکہ یہاںپر آنے والے عام لوگوں کو مشکلات درپیش نہ ہوں۔