لازوال ڈیسک
جموںنیشنل پنتھرس پارٹی کے سربراہ پروفےسر بھیم سنگھ نے 23 مارچ، 2018 سے شہےدی پارک،آئی ٹی او، نئی دہلی میں شہیدوں کو قومی اعزاز دلانے کے لئے غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے سینئر سٹیزن ترسےم لال شرما (صحافی)، دیو سرابھا (صحافی) اورپرسرام کلےان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھگت سنگھ، اودھم سنگھ، چندر شیکھر آزاد، راجگرو، کرتارسنگھ سرابھا، سکھدیو وغیرہ شہیدوں کو قومی شہید کا درجہ ملنا چاہئے۔پروفےسر بھیم سنگھ نے کہا کہ ملک کو آزادی لانے والے بھارت ماں کے عظیم سپوتوں بھگت سنگھ، راجگرو، سکھدیو، اودھم سنگھ، چندر شیکھر آزاد، کرتارسنگھ سرابھا کے علاوہ دیگر انقلابی بہادروں نے اپنی جان کی قربانی دے کر ملک کو آزادی دلائی اور جن بہادروں کی قربانی کی وجہ سے ملک کا پرچم بڑے فخر کے ساتھ لہرایا جاتا ہے، کیوں آج ان ہی ہندستانی شہدا کو پارلیمنٹ شہید کا درجہ دےنے میں ناکام ہے، کیوں آج ہندستانی آئین میں ان کے نام سنہری الفاظ میں شہیدوں کی فہرست میں شامل نہیں ہےں۔ پروفےسر بھیم سنگھ نے ہندستان کے نوجوانوں، طلبا اور ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ ان بہادروں کو شہید کا درجہ دلانے کے لئے بڑھ چڑھ کر آگے آئیں۔ انہوں نے 11 دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے انقلابی حامیوں کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادروں کو شہید کا درجہ دلانے کے لئے وہ لوگ تنہا نہیں ہیں، بلکہ کشمیر سے کنیا کماری تک اور گجرات سے منی پور تک ہندستان کے نوجوان، طلبا، خواتین تمام ان کے ساتھ ہیں کہ بھارت ماں کے ان سپوتوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے انقلابی حامیوں کی طرف سے راجیش کمار شرما نے پروفےسر بھیم سنگھ اور ان کے ساتھےوں کازبردست استقبال کیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنتھرس پارٹی کا تعاون ہمارے ساتھ ہے تو ہم اپنے مشن میں ضرور کامیاب ہوں گے۔اس موقع پر پروفےسر بھیم سنگھ کے ساتھ سدیش ڈوگرا، کماری سنیتا چودھری اورکرشن کمار وغیرہ موجود تھے۔