بچے اور خواتین گھروں میں محصور،،وائلڈ لائف محکمے سے اقدام اٹھانے کی اپیل
کے این ایس
سرینگر؍؍گلشن پورہ ترال میں بندروں کی ایک بڑی تعداد بستی کی زرعی اراضی کے بعد لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر گھریلو ساز سامان کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔اس دوران بند لوگوں کے گھروںمیں داخل ہوجانے کے نتیجے میں مقامی آبادی سخت تنگ آکر ترک سکونت پر مجبور ہو رہی ہے ۔مقامی آبادی نے اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف کے اعلیٰ حکام سے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) ے مطابق سب ضلع ترال سے 7 کلو میٹر دور گلشن پورہ میں بندروں کی ایک بڑی تعداد بستی میں بار بار داخل ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں علاقے کی آبادی سخت پریشانیوں میںمبتلا ہوئی ہیں ۔علاقے سے آئے ہوئے مقامی زی عزت شہریوں کی ایک وفد نے بتایایہاں بندروں کی ایک بڑی تعداد موجود رہتی ہے ،جولوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے آبادی سخت پریشانیوں میں مبتلا ہوئی ہے ۔ وفد کا کہناتھا کہ اگر چہ بندر سال بھر لوگوں کے باغات کی فصل ،میوہ جات کے علاوہ ساگ زاروں کو نقصان پہنچاتے ہیں،تاہم امسال بندوں کے کئی جھنڈ برف باری کے باوجود تاحال باغات سے نیچے آکر،پیر محلہ ،گوجر بستی ،آستان محلہ ،سیر وغیرہ کے ساتھ ساتھ باقی محلوں کے گھروں کے اندر داخل ہو کر گھریلو اسباب کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں ۔آبادی کا کہنا تھااکثر اوقات کے دوران یہ بندر شام کے وقت کے بعد گائوں میں کسی بڑے مکان یا کسی عبادت گاہ کے چھت پر چڑ کر ہی رات گزارتے ہیں ہیں اور صبح ہوتے ہیں دبارہ لوگوں کے مکانوں کے اندر داخل ہوکر ساز سامان تہس نہس کرتے ہیں۔انہوں نے بتایااب خوف کے مارے لوگ چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی گھروں میں خوف کے مارے نہیں رکھتے ہیں ۔انہوں نے اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف سے فوری اقدام اٹھانے کی اپیل کی ہے ،تاکہ لوگ نقصان سے بچ جانے کے علاوہ یہاں کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔