بیجنگ،یکم مارچ (اسپوتنك) چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 25 مزید افراد کی موت کے ساتھ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2870 ہو گئی ہے اور اس سے متاثر افراد کی کل تعداد 79،824 تک پہنچ گئی ہے۔
چین کی ہیلتھ کمیٹی نے ہفتہ کو بتایا کہ اب تک 41625 افراد اس وائرس کی زد سے باہر آ گئے ہیں جبکہ سے 35329 لوگ اب بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ بیماروں میں سے 7365 افراد کی حالت نازک ہے۔
کمیٹی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 573 معاملہ سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 79824 ہو گئی ہے۔
یواین آئی،