دہلی حکومت کو بغاوت سے متعلق قانون کی سمجھ نہیں:چدمبرم

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور نو دیگر کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ چلانے کی منظوری دینے کے لئے ہفتے کو دہلی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال حکومت بغاوت سے متعلق قانون کو غلط طریقے سے سمجھنے کے معاملے میں مرکزی حکومت سے کم نہیں ہے ۔مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ کرکے کہا،’’میں مبینہ جرائم کے لئے کنہیا کمار اور دیگر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124اے اور 120بی کے تحت مقدمہ چلانے کے لئے دی گئی منظوری سے اتفاق نہیں کرتا۔دہلی حکومت بغاوت سے متعلق قانون کو غلط انداز سے سمجھنے میں مرکزی حکومت سے کم نہیں ہے ‘‘۔واضح رہے کہ دہلی حکومت نے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو کنیہا کنہیا کمار اور نو دیگر کے خلاف ملک سے بغاوت کے چار سال پرانے معاملے میں مقدمہ چلانے کے لئے جمعہ کو منظوری دے دی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا