پونچھ میں جشنِ ولادتِ با سعادت مولائے کائنات بڑے تزک و احتشام سے منایا گیا

0
0

حضرت علیؓ کی زندگی مےں انسان کے لئے رہنمائی موجود ہے:اعجاز مدنی
لازوال ڈیسک
پونچھجشنِ ولادتِ با سعادت مولائے کائنات امےر المومنےن حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکرےم مذہبی عقےدت اور جوش و جذبے سے مناےا گےا۔اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقرےب کانفرنس ہال ڈاک بنگلو پونچھ مےں منعقد ہوئی۔محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے سےد خالد حسےن شاہ قادری نے کےا۔اُس کے بعد جشن مےں شرےک شعراءنے مولیٰ علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکرےم کی بارگاہ مےں مختلف کلام پےش کئے۔سنی ےوتھ ونگ کا معمول رہا ہے کہ نوجوانوں کو اےک پلےٹ فارم پر اکٹھا کر کے انہےں دےن اسلام کی صےح ڈگر پر چلانا اور نوجوانوں کو علماءکے قرےب تر کرنا ہے۔اسی تناظر مےں جشنِ مولائے کائنات کا سلسلہ بھی شروع کےا گےاجس مےں نوجوانوں نے بھر چڑھ کے حصہ لےا اورسنی ےوتھ ونگ کے رےاستی صدر اعجاز مدنی کی کاوشوں کو سراہا جو آئے روز نوجوان نسل کے لئے اچھے اچھے پےغامات عام کرتے رہتے ہےں ۔ اس موقعہ پر مرکزِ اہلسنت والجماعت جامعہ انوار العلوم کے سربراہ ِ اعلیٰ مولانا حافظ عبدالمجےد مدنی اور مولانا سےد فداد حسےن قادری پرنسپل جامعہ انوار العلوم بھی موجود تھے۔الحاج غلام حےدر آتش نے مولیٰ علی کی بارگاہ مےں وجدانہ کلام پےش کرکے سامعےن سے خوب داد و تحسےن حاصل کی۔ محمد انوار قادری نے اپنی پُر سوز آواز مےں مولائے کائنات کی بارگاہ مےں منقبت پےش کےں،ماسٹر قلب عباس موسوی نے شاندار کلام پےش کےا ۔ اس موقعہ پر بولتے سنی ےوتھ ونگ کے رےاستی صدراعجاز احمد مدنی نے کہا کہ مولیٰ علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکرےم کی زندگی نوجوانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کی زندگی مےں انسان کے لئے رہنمائی موجود ہے۔نوجوانوں کو چاہےے کہ ان کی زندگی کا مطالعہ کرےں۔اُنہوں نے کہا کہ امےر المومنےن کی حکومت مےں عدل و انصاف کی مثال کہےں اور نہےں ملتی۔مدنی نے کہا کہ مولیٰ علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکرےم کی وراثت علم ہے اس لئے نوجوان نسل کو علمی مےدان مےں آگے آ کر قوم و ملت کی حقےقی رہنمائی کرےں۔مدنی نے نوجوان نسل کو علامہ ڈاکٹر محمد اقبال علےہ الرحمہ کے آفاقی پےغام سے بھی آگاہ کےا اور اس بات پر زور دےا کہ نوجوان حق و صداقت کے راستے پر چلتے ہوئے اپنی قوم کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہےں۔ انہوں نے مزےد کہا کہ اےک منظم سازش کے تحت قومِ ِ مسلم کے نوجوانوں کو تعلےم سے دور کےا جارہا ہے اور انہےں اشتعال دے کر ان کا مستقبل برباد کرنے کی کوشےش کی جا رہی ہےں ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپےل کی کہ اےسے مسلم مخالف عناصر سے دور رہےں اور اپنی تعلےمی منزل کو ہرگز نہ چھوڑےں۔ محفل کے اختتام پر پورے عالمِ اسلام کے لئے دعاءبھی مانگی گئی اور بعد ازاں شرکائے محفل مےں کھانا بھی تقسےم کےا گےا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا