370کاخاتمہ :نوکریاں اوراراضی کاتحفظ ہوگا:جی سی مرمو

0
0

لفٹینٹ گورنر نے کٹھوعہ کا تفصیلی دورہ کر کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا ،دور دراز اور سرحدی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے پر زور دیا
لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے آج واضح کیاکہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیرکے نوجوانوں وشہریوں کو نوکریوں اور اراضی کے حوالے سے نقصان نہیں اٹھانا پڑے گا ،ایل جی نے آج کٹھوعہ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں ایک میٹنگ کے دوران ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا ۔ ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما ، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفئیر ریحانہ بطول ، ایم ڈی سڈکو رویندر کمار ، ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شلیندر مشرا کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران بھی لفٹینٹ گورنر کے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی آفس میں منعقد میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنر او پی بھگت نے کٹھوعہ ضلع کا ترقیاتی خاکہ پیش کیا اور مرکزی معاونت والی سکیموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے ترقیاتی پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے موقعہ پر ہی کئی ہدایات دیں ۔ تا کہ لوگوں کو دقعتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ کٹھوعہ ضلع کے سرحدی علاقوں کیلئے لفٹینٹ گورنر نے تمام عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ خاص طور سے سرحدی علاقوں کے پروجیکٹوں کی تکمیل کے کام میں تیزی لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ، پی ایچ ای اور پی ڈبلیو ڈی سیکٹروں کے ساتھ ساتھ بنکروں کی تعمیر کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت اور کھیل سیکٹروں میں بھی سرحدی لوگوں کیلئے سہولیات کو دوام بخشا جانا چاہئیے ۔ اس سے پہلے لفٹینٹ گورنر نے گٹھی کٹھوعہ میں سڈکو انڈسٹریل کمپلیکس کے ترقیای منصوبے کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے کارخانہ داروں کو دی جا رہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ صنعتی یونٹوں کیلئے 24 گھنٹے بجلی سپلائی اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔ جی سی مرمو نے علاقے میں فوڈ پروسیسنگ اور پیکجنگ انڈسٹری کو بڑھاوا دینے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ کٹھوعہ میں سالڈ بیسڈ منیجمنٹ پلانٹ قائم کرنے کیلئے اراضی کی نشاندہی کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے گٹھی میں انڈسٹریل بائیو ٹیک پارک کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے لوگاٹ موڑ کے نزدیک این ایچ 44 پر ہائی وے ولیج کا بھی جائیزہ لیا ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے آئی جموں اجے کمار رجک نے لفٹینٹ گورنر کو قومی شاہرہ پر مجوزہ فلائی اوورز اور دیگر سہولیات کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے شاہراہ پر مختلف کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے امور سے بھی لفٹینٹ گورنر کو آگاہ کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ وہ ہائی وے ولیج پروجیکٹ میں ٹرامہ سنٹر فیسلٹی کو بھی شامل کریں ۔ دورے کے دوران لفٹینٹ گورنر نے ایسوسی ایٹڈ ہسپتال کٹھوعہ کا دورہ کیا اور وہاں ایمر جنسی او ٹی اور آئی سی یو کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کریں ۔ بعد میں انہوں نے کٹھوعہ ضلع کے بی ڈی سی چئیر پرسن ، یو ایل بی اور پی آر آئی کے نمائیندوں کے ساتھ بات چیت کی ۔ دریں اثنا خواتین سرپنچوں کے ایک وفد نے بھی ایل جی سے ملاقات کی اور انہیں اپنے معاملات سے آگاہ کیا ۔ تبادلہ خیال کے دوران لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ کٹھوعہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں ہر ایک گھر کو پانی اور بجلی و سڑک رابطوں ک سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی ۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کو یقین دلایا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انہیں نوکریوں اور اراضی کے حوالے سے نقصان نہیں اٹھانا پڑے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر یو ٹی کے بجلی صارفین کیلئے ایک ایمنسٹی سکیم شروع کی گئی ہے جس میں رقم کی ادائیگی قسطوں میں ادا کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے 74 ویں آئینی ترمیم کی عمل آوری کے حکومت کے عزم کو دوہراتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے مقامی سطح پر حکمرانی کے عمل کو تقویت حاصل ہو گی اور ترقیاتی کاموں میں بھی سرعت آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی کے عمل کو مقامی سطح پر منتخب شدہ نمائندوں کی شراکتداری اور تعاون سے ہی مستحکم کیا جا سکتا ہے ۔ جی سی مرمو نے پی آر آئی اور یو ایل بی نمائندوں کو صلاح دی کہ وہ اپنے علاقوں میں زمین کو تحفظ دیں اور کہا کہ ترقیاتی پروجیکٹوں میں اراضی ایک کلیدی اہمیت کی حامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معقول اراضی ہونے کے بعد لوگ ترقیاتی پروجیکٹوں کو ترجیحات میں شامل کر سکتے ہیں اور خاص طور سے وہ کٹھوعہ اور ضلع کے دیگر قصبوں کے ماسٹر پلان میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا