مختار احمد
گاندربل ؍؍گاندربل کے مین بازاروں میں موجود فٹ پاتھوں پر غیر قانونی قبضے کی وجہ سے راہ گیروں کو عبور و مرور میں مشکلات پیش آرہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گاندربل کے مین بازار بیہامہ۔دودرہامہ اور قمریہ مارکیٹ میں تعمیر کئے گئے فٹ پاتھوں پر غیر قانونی طریقے سے ریڈی والے۔کھونچے۔میوہ اور سبزی فروشوں کے علاوہ جگہ جگہ پر لوڈ کیریر آٹو اور سومو کھڑے کنے سے فٹ پوتھ پوری طرح بند ہوگئے ہیں۔بیہامہ سے لیکر سنٹرل مارکیٹ تک سڑک کے دونوں اطراف جگہ جگہ فٹ پاتھوں پر غیر قانونی طریقے سے کء لوگ اپنا کاروبار کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو چلنے پھرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسی طرح دودرہامہ پنجاب نیشنل بنک سے لیکر ڈی سی افس انٹری اور وہاں سے قمریہ چوک تک سڑک کے کناروں پر کئی افراد نے فٹ پاتھوں پر کاروباری سٹال سجا ئے ہیں نیز قمریہ چوک سبزی اور میوہ فروشوں نے بھی فٹ پاتھوں کو اپنے قبضے میں لیکر لوگوں۔کے عبور و مرور میں مزید مشکلات پیدا کئے ہیں۔جبکہ قمریہ چوک دودرہامہ اور بیہامہ میں کء دوکان داروں نے اپنے دوکانوں میں رکھے سامان کو دوکانوں کے باہر سجایا ہے۔مقامی لوگوں نے مونسپل کونسل حکام کو حدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ فٹ پاتھوں سے غیر قانونی قبضہ ہٹا کر اس کو عام لوگوں کے چلنے پھرنے کے قابل بنانا ہے تاہم انہوں نے اس کو امدنی کا ذریعیہ بناکر ہر روز ان سے 20سے 50روپئے جرمانہ وصول کرتے ہیں تاہم ان ریڈی والے اور دوسرے جنہوں نے فٹ پاتھوں کو بند کیا ہے کے خلاف کو کوء بھی کارواء عمل میں نہیں لاتے ہیں۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر گاندربل شفقت اقبال سے اس سلسلے میں کارواء کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔