لوگوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل

0
0

سوربھ بھگت اور فاروق احمدلون نے سری نگر میں عوامی شکایات کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار سوربھ بھگت اور سیکرٹری جی اے ڈی ڈاکٹر فاروق احمدلون نے آج بینکٹ ہال سری نگر میں ایک روزہ عوامی شکایات کے ازالے کا کیمپ منعقد کیا۔پروگرام کے دوران بڑے پیمانے پر وَفود اور افراد نے اِنتظامی سیکرٹریوں سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔جن علاقوں سے یہ وَفود اور اَفراد وارد ہوئے تھے اُن میں سر ی نگر، بڈگام ، اننت ناگ ، بارہمولہ ،گاندربل ،کولگام ،پلوامہ،شوپیاں ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ اور گریز علاقے شامل ہیں۔کیمپ کے دوران کئی عوامی خدمات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹھیکداروں کے ایک وفد نے اِنتظامی سیکرٹریوں سے گزارش کی وہ آسان شرحوں پر اُنہیں قرضوں کی فراہمی کا عمل یقینی بنائیں۔سیکرٹری موصوف نے متعلقہ وَفد کو بتایا کہ اُنہیں مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنی چاہیئے جن میں ’’ سٹینڈ اَپ اِنڈیا ‘‘ سکیم بھی شامل ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ کئی سیلف ہیلپ گروپ ان سکیموں سے مستفید ہوسکتے ہیں۔سوربھ بھگت نے مزید کہا کہ خواتین کے لئے مدھرا قرضوں کی سکیم بڑے پیمانے پر فائدہ مند ہے۔سال 2005 ء میں جن اُمید واروں نے پریزن جیل وارڈن اَسامیوں کے لئے درخواستیں دی تھیں کے ایک وفد نے اِنتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ 42ہزار اُمید واروں میں سے 1200اُمید واروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا لیکن ابھی تک کوئی حتمی فہرست جاری کی گئی ہے۔بیروہ بڈگام کا ایک وفد پنچوں او رسرپنچو ں کے ہمراہ انتظامی سیکرٹریوں سے ملاقی ہوا او رانہیں اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔سول سوسائٹی کا ایک وفد بھی متعلقہ افسران سے ملاقی ہوا اور اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔کمشنر سیکرٹری سوربھ بھگت نے لوگوں کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ حکومت کی طرف سے چلائی جارہی مختلف سکیموں سے استفادہ کریں۔دریں اثنا سیکرٹری جی اے ڈی ڈاکٹر فاروق احمد لون نے کہاکہ عوامی رابطے کے پروگراموں سے حکومت کو لوگوں کے بنیادی مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔اُنہوں نے تمام وفود اور اَفراد کو یقین دلایا کہ ان کے جائزہ مطالبات پر غور کیا جائے گا۔ایک روزہ شکایتوں کے ازالے کے کیمپ میں درجنوں سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا