اپوزیشن جھوٹ بول کرفسادبھڑکارہی ہے :امت شاہ

0
0

سی اے اے سے ملک کے ایک بھی مسلمان، اقلیت کے ایک بھی فرد کی شہریت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی
لازوال ڈیسک

بھونیشور؍؍مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کو آج نشانہ بناتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کرکے اور انہیں اشتعال دلا کر فساد پھیلانے کا الزام لگایا اور دعوی کیا کہ شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے ) سے ملک کے ایک بھی مسلمان اور اقلیت کے ایک بھی فرد کی شہریت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔سی اے اے کے سلسلے میں دہلی کے شمال مشرقی حصے میں اسی ہفتے خوفناک فسادات کی اطلاعات کے درمیان یہاں عام لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا، ’’میں ملک کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ اپوزیشن کے لوگ سي اے اے کے معاملے میں بھرم پھیلا کر اور لوگوں کو اکسا کر فسادات کرا رہے ہیں‘‘۔ کانگریس، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ذریعہ سی اے اے کی مزاحمت کرنے پر مسٹر شاہ نے کہا، "کانگریس، ممتا دی دی ، ایس پی، بی ایس پی یہ سارے لوگ سی اے اے کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ اس سے اقلیتوں کے حقوق چلے جائیں گے ۔ اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہو۔ میں آج پھر سے یہاں کہنا چاہتا ہوں کہ سی اے اے سے ملک کے ایک بھی مسلمان، اقلیت کے ایک بھی فرد کی شہریت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ سی اے اے شہریت لینے کا قانون ہے ہی نہیں، بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے ۔ "انہوں نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی کی حکومت مشرق کا پسماندہ علاقے اور خاص طور پر اڈیشہ بہترین ریاست بنے اس سمت میں قدم اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا، "میں آپ کو مودی جی کے نمائندے کے ناطے یقین دلانے آیا ہوں کہ مشرق کا پسماندہ علاقہ اور خاص طور یہ اڈیشہ بہترین ریاست بنے ، اس سمت میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔”وزیر داخلہ نے کہا کہ مسٹر مودی اپنی دوسری وزارت عظمیٰ میں ایک بہت بڑی اسکیم لائے ہیں جس کے تحت 2024 تک ملک کے ہر گھر میں نل سے صاف پینے کا پانی پہنچانا ہے ۔ اس اسکیم کا سب سے بڑا فائدہ اگر کسی ریاست کو ہونے والا ہے تو وہ اڈیشہ ہے ۔مسٹر شاہ نے کہا کہ وہ اڈیشہ کے عوام سے کہنا چاہتے ہیں کہ پانچ سال تک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر رہے اور اس دوران کئی بار یہاں آئے اور یہاں کے کئی شہروں میں گھومے ہیں اور کارکنوں سے ملاقات کی ہے ۔ اڈیشہ کبھی بھی مجھے گجرات سے مختلف نہیں لگا، مجھے اپنا دوسرا گھر لگا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد وہ پہلی بار یہاں آئے ہیں۔ انتخابات میں بی جے پی کو ریاست میں آٹھ نشستوں پر فتح دلانے اور پارٹی کے حق میں ووٹ فیصد 21 فیصد سے بڑھا کر 38.4 فیصد ہونے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ اتنے برسوں کے سفر میں یہاں کانگریس پارٹی پہلی بار اہم اپوزیشن پارٹی سے نیچے اتری اور بی جے پی کا کارکن آج اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما کی حیثیت سے اڈیشہ کے عوام کی آواز بنے ہیں۔اس سے پہلے مسٹر شاہ نے چار مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے مرکز سے مشرقی علاقے کے ان ریاستوں کے لئے خصوصی اقتصادی پیکیج دینے کی درخواست کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا