جنگجوئوں اور ان کی سرگرمیوں میں کافی کمی آئی

0
0

ہماری کوشش ہے کہ اس رجحان کو قائم رکھا جائے: دلباغ سنگھ
یواین آئی

بارہمولہ؍؍جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ وادی کشمیر میں جنگجوئوں اور ان کی سرگرمیوں میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی کوشش ہے کہ اس رجحان کو برقرار رکھا جائے۔ پولیس سربراہ نے جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘جنگجوئوں کی تعداد پہلے سے کافی کم ہوئی ہے۔ ہم امن کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ہماری یہ لگاتار کوشش ہے کہ یہاں امن وامان کی جو فضا پیدا ہوئی ہے اس کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ یہاں ملی ٹینسی کی وجہ سے لوگوں نے گزشتہ تین دہائیوں کے دورن کافی تکلیفیں اٹھائی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ مارے گئے ہیں۔ بے گناہ لوگ مرے ہیں۔ جنگجوئوں نے طرح طرح کی سرگرمیاں انجام دی ہیں’۔ ان کا مزید کہنا تھا: ‘میرا ماننا ہے کہ ان کی سرگرمیوں میں پہلے کے مقابلے میں کافی گرائوٹ آئی ہے۔ اگر ہم سال 2019 کے پہلے مہینے اور سال 2020 کے پہلے مہینے پر نظر ڈالیں گے تو اس میں قریب 60 فیصدی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس رجحان کو قائم رکھا جائے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا